باغ پریس کلب کے الیکشن متنازعہ و غیر آئینی،صحافیوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الیکشن مسترد کر دیئے

جمعرات 28 اگست 2025 14:46

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)باغ پریس کلب کے الیکشن متنازعہ و غیر آئینی،باغ جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس اور سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے عامل صحافیوں نے بوگس جعلی ،من پسند فہرست پر پریس کلب باغ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الیکشن مسترد کر دئیے ہیں ،الیکشن کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا بلکے مختلف این جی اوز ،ریاست مخالف جماعتوں کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران پر مشتمل ممبران بنا کرمن پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گی الیکشن کمشنرنے جانبدارانہ رول ادا کیا اور کہیں الیکشن شیڈول کااعلان نہیں کیا اور نہ ہی ووٹر فہرست آویزاں کی ،چئیرمین اور وائس چیئرمین پریس فانڈیشن جعل سازی کا نوٹس لیں ،ان خیالات کا اظہار دونوں صحافتی تنظیموں کے ذمہ داران ،سابق صدورسجاد شہید پریس کلب باغ پرویز الحسن طاہر ،طاہر احمد عباسی ،راجہ عبدالحفیظ ،شوکت تیمور،سردار گلنواز ،سرفراز مغل ،محمود راتھر ،ادریس منہاس ،سیف اللہ شوکت ،عبدالغفور غفاری گل نثار ،زاہد مغل اظہر عباسی پرویز تبسم سوار مغل اور دیگر نے گفتگو کی ،انہوں نے کہا کہ سجاد شہید پریس کلب عامل صحافیوں کا ادارہ ہے اور کسی کو اس ادارے کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ۔

پریس کلب کا الیکشن مسترد کرتے ہیں-