جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروبارزندگی مفلوج ، شہری سراپا احتجاج

جمعرات 28 اگست 2025 17:19

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروبارزندگی مفلوج، شہری سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ پورا دن ٹرپننگ کی جارہی ہے جس کے باعث گھروں، بازاروں اور اسپتالوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، تاجر برادری کے مطابق بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں خصوصاً چھوٹے کارخانے اور دکاندار شدید مشکلات سے دوچار ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپننگ ختم کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سیپکو کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔