فیصل آباد،گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

جمعرات 28 اگست 2025 22:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی‘ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی‘سمندری کے نواحی گائوں کی رہائشی 30سالہ بشریٰ بی بی زوجہ امانت کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ہسپتال انظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔