چارلس گٴْڈمًن نے امریکی قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

جمعرات 28 اگست 2025 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چارلس گٴْڈمًن نے امریکی قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا۔ترجمان امریکی قونصل خانہ کے مطابق چارلس گٴْڈمًن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے فرائض سنبھال لیے ہیں، وہ امریکی خارجہ امور کے سینئر کیریئر سفارتکار ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چارلس گٴْڈمًن حال ہی میں نیوزی لینڈ میں امریکی مشن کے انتظامی مشیر کے فرائض انجام دے رہے تھے، انہوں نے کوسوو کے پریسٹینا میں انتظامی مشیر اور قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

انہوںنے کہاکہ چارلس گٴْڈمًن ہسپانوی زبان پر عبور رکھتے ہیں، ڈیوک یونیورسٹی سے ایم بی اے اور انفارمیشن سسٹمز میں بی ایس کی ڈگری کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چارلس گٴْڈمًن کو لتھویائی اور فرانسیسی زبانوں میں بھی مہارت ہے۔

متعلقہ عنوان :