Live Updates

2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآنے کا امکان

اگلے سال میں خام تیل کی فراہمی میں یومیہ 18 لاکھ بیرل اضافہ ہو جائےگا، خام تیل کی مقدار میں یہ اضافہ یومیہ7 لاکھ بیرل کی طلب سے بہت زیادہ ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اگست 2025 20:08

2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآنے کا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اگست 2025ء ) آئندہ سال 2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق معاشی تجزیہ کاروں کی پیشگوئی کے پیش نظر آئندہ سال 2026 کے اختتام تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آجائیں گی۔ اگلے سال میں خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوجائے گا۔

جبکہ خام تیل کی منڈی میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، خام تیل کی مقدار میں یہ اضافہ یومیہ سات لاکھ بیرل کی طلب سے بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح خام تیل کی مقدار میں یومیہ 21 لاکھ بیرل اضافے کے تخمینے کو دیکھا جائے تو 14 لاکھ بیرل خام تیل عالمی مارکیٹ میں اضافی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

تاہم اس وقت بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی پی اے نیوزایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے سیکرٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری کی ہے. ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی ضرورت ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات