Live Updates

سوات ،سیلاب متاثرین کے لیے امدادی چیکس کی تقسیم شروع

جمعرات 28 اگست 2025 19:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متاثرین کو امدادی چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق پہلے مرحلے میں متاثرہ خاندانوں کو صاف پانی، خوراک اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں تاکہ ان کی فوری ضروریات پوری ہو سکیں۔

اب نقصانات کے سروے کی روشنی میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق جن گھروں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے، ان کے مالکان کو دس لاکھ روپے فی گھر، جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کے مالکان کو تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح تباہ شدہ دکانوں کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔علاوہ ازیں سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 15 ہزار روپے آن لائن منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے فوری مالی مسائل کم ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگرچہ نقصانات بہت زیادہ ہیں، تاہم صوبائی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ امدادی رقوم میں مزید اضافہ کیا جائے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :