)غیرمعمولی سوچ اور عوام دوست وژن سے خضدار میں جدید برن سینٹر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، یاسر اقبال دشتی

جمعرات 28 اگست 2025 21:05

۰ خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی غیرمعمولی سوچ اور عوام دوست وژن سے خضدار میں جدید برن سینٹر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ یہ منصوبہ شہر کی صحت کی سہولیات میں ایک عظیم الشان اضافہ ثابت ہوگا۔ ماضی میں جلنے کے سنگین زخموں کے شکار مریضوں کو فوری علاج کے لیئے کراچی منتقل کرنا پڑتا تھا، جو طویل فاصلے، محدود وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے زندگیوں کے لیئے خطرناک ثابت ہوتا تھا۔

ڈی سی یاسر اقبال دشتی کے اس اقدام سے مقامی سطح پر جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، جو خضدار کے عوام کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا۔ برن سینٹر شدید جلنے کے مریضوں کے لیئے فوری اور خصوصی علاج کا مرکز ہوگا، جو گولڈن آور کے دوران ابتدائی بحالی کو یقینی بنائے گا اور کراچی منتقلی کے دوران سیپسس جیسے جان لیوا خطرات کو کم کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ سینٹر جدید آپریشن تھیٹرز، انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU)، اور سینٹرل آکسیجن سسٹم سے لیس ہوگا، جو شدید جلنے کے زخموں (thermal, chemical, electrical burns) کے علاج کے لیئے ناگزیر ہیں۔ اس کے علاوہ، برن سینٹر مقامی میڈیکل پروفیشنلز کے لیئے تربیت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا، جو برن کیئر اور skin grafting کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ انفیکشن کنٹرول کے سخت پروٹوکولز اور بحالی خدمات مریضوں کو ثانوی انفیکشنز سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گی۔

یہ سہولیات، جو پہلے خضدار میں ناپید تھیں، اب شہریوں کے لیئے ایک نعمت ثابت ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی اس کاوش کو شہریوں نے دل سے سراہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف خضدار کے عوام کے لیئے فوری طبی امداد کا ذریعہ بنے گا بلکہ پورے بلوچستان کے لیئے ایک مثالی صحت مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی خضدار کا یہ عوام دوست اقدام صحت کے شعبے میں دور رس تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔یہ انہی کے وژن سے ممکن تھا جو حقیقت بن رہاہے برن سینٹر کے قیام سے خضدار کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی اور یہ شہر صحت کے شعبے میں ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر اپنی شناخت قائم کرے گا

متعلقہ عنوان :