ڑ*صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2 مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

ض کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2 مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے صدیق نامی شخص کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی اسی طرح کلی کمال کے علاقے میں گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عثمان نامی شخص کو قتل کرکے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہی

متعلقہ عنوان :