سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا گلستان اورپشین کا مختصر دورہ

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

کوئٹہ/گلستان/پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا گلستان اورپشین کا مختصر دورہ، حاجی عبدالرف ترین سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت،پشین پہنچنے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا پرتپاک استقبال، حاجی فضل محمد ترین اور بڈو رسالدار کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جمعرات کے روز سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے گلستان جاکر قبائلی رہنما حاجی عبدالرف ترین، حاجی محمد عمر ترین اور ترین قبیلہ کے عمائدین سے محمد اسلم ترین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی بعدازاں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی پشین میں حاجی فضل محمد ترین اور بڈو رسالدار کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے اس موقع پر پشین کے سیاسی وقبائلی عمائدین و کارکنوں نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا پشین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نوابزادہ لشکری رئیسانی سے پشین کے سیاسی و قبائلی عمائدین، کارکنوں نے بڑی تعداد میں ملاقات کرکے ان کے دورہ پشین کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تفصیلی دورہ کی دعوت دی جسے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے قبول کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد پشین کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ دریں اثنا سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی رہنما سردار رشید خان ناصر ودیگر بھی موجود تھے، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور اصغر خان اچکزئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :