
ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے
جمعہ 29 اگست 2025 00:30
(جاری ہے)
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میںکھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ''آئی جی پی شکایت سیل1715- ''پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ماہ ربیع الاوّل شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ‘ رانا تنویر حسین
-
اٹک پولیس نے 15 سالہ معصوم لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا کر دولہا، دلہن کے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا
-
گورنر سندھ کا اپنی 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
-
تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ
-
سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان
-
گلگت،جی بی اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، 2 جوان شہید
-
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
-
پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.