روس کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش مت کرے ، ہنگری کا یوکرین سے اشتعال انگیزی بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 29 اگست 2025 08:50

بوداپیسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سزیجارتو نے یوکرین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین اشتعال انگیزی سے باز آئے اور ہنگری کو روس کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنے کی کوششیں بند کرے۔ تاس کے مطابق انہوں نےایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ جنگ نہ ہنگری کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے نہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں، ہم نے اس کا آغاز نہیں کیا، اور نہ ہی ہم اس میں شریک ہیں۔

ہمیں اشتعال دلانا بند کریں، ہماری توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا بند کریں۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہنگری نے ایک یوکرینی کمانڈر کو شینگن زون میں داخلے سے روکنے کا فیصلہ کیا، جسے دروجبا تیل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔