Live Updates

سیالکوٹ ، بجوات جانے والے شہریوں کے لیےٹریفک ایڈوائزری

جمعہ 29 اگست 2025 12:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے بجوات جانے والے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ پھوکلیان ،کھوجے چک کے قریب سیلابی پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے برساتی نالے کی پلی بہہ گئی ہے، شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سڑک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگ متبادل راستہ احتیار کریں جبکہ پولیس کی نفری شہریوں کی مدد و راہنمائی کے موقع پر موجود ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات