Live Updates

پشاور، شہید شہبازخان ویلفیئرآرگنائزیشن کی صوابی اوربونیرکےسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

جمعہ 29 اگست 2025 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) پشاور، شہید شہبازخان ویلفیئرآرگنائزیشن ڈاگئی ضلع صوابی کے زیراہتمام بونیراورگدون صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

آرگنائزیشن کے صدرنیازمحمد نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان جلد کیا جائے گا،ویلفیئرآرگنائزیشن کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اورمتاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے بونیراورڈاگئی صوابی میں کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ زخمیوں اورمریضوں کو ہسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ آرگنائزیشن کی طرف سے میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں اوررضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں گھروں کو صاف کرنے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :