رانا منان خان اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا نارووال جیل کا دورہ

جمعہ 29 اگست 2025 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نارووال جیل کا دورہ کیا۔چیئرپرسن ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے جیل کے مختلف حصوں ہسپتال،کچن، قیدیوں کی بیرکس، ملاقاتی شیڈ اور پی سی او میں صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے اہل خانہ سے مشکلات دریافت کیں اور جیل بیرکس کے دورے پر قیدیوں سے فردا فردا ملاقات میں انکے حالات معلوم کئے۔

سیکرٹری داخلہ نے جوینائل جیل میں قیدی بچوں سے انکی تعلیم و تربیت بارے معلومات لیں۔چیئرپرسن ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے کچن میں صفائی اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ہینڈی کرافٹس کی تیاری کی تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ قیدیوں سے ملاقات میں اہل خانہ کو سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام سپرنٹنڈنٹس جیل اسیران کو جیل انڈسٹری میں تکنیکی تربیت دیکر معاشرے کا مفید رکن بنائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جیل انڈسٹری کی کارکردگی اور معیار تمام سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی میں شمار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :