امریکا یوکرین کو 82.5 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا

جمعہ 29 اگست 2025 15:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کو تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 82.5 کروڑ ڈالر مالیت کے طویل فاصلے کے میزائل اور نیوی گیشن سسٹمز فراہم کرے گا۔ اس میں طویل فاصلے کے میزائل اور دیگر متعلقہ سازوسامان شامل ہے تاکہ یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔