سعودی وزیر کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت

ہم غزہ میں فوری جنگ روکنے کی اہمیت کے حوالے سے اٹلی کے موقف سے متفق ہیں،شہزادہ فیصل بن فرحان

جمعہ 29 اگست 2025 15:50

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔روم میں پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ ہم غزہ میں فوری جنگ روکنے کی اہمیت کے حوالے سے اٹلی کے موقف سے متفق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے علاقے میں جانے والی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم مغربی کنارے میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

دو ریاستی حل پی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے یوکرینی بحران کے حوالے سے کہاکہ سعودی عرب، فریقین کے درمیان بات چیت کے لیے تمام ضروری سپیس فراہم کرتی رہے گی۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ روس یوکرین بحران کو حل کرنے کی کوششوں کی سپورٹ کرتے ہیں۔