بین الاقوامی برادری بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور سے مکمل طور پر متفق ہے، چینی نائب وزیر خارجہ

جمعہ 29 اگست 2025 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)چینی نائب وزیرخارجہ ماچھائوشونے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور سے مکمل طور پر متفق ہے۔چینی میڈیاکے مطابق جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پرنیوز سینٹر کے زیر اہتمام دوسری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرامن ترقی پر قائم رہنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیر خارجہ ما چھاؤشو نے بتایا کہ بین الاقوامی برادری عام طور پر اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور انا پرستی اور تحفظ پسندی کو پیچھے رکھتے ہوئے انفرادی ممالک کی تسلط پسندانہ سوچ کو توڑتا ہے، انسانی ترقی کی سمت میں چین کے منفرد خیالات کی عکاسی کرتا ہے، اور انسانیت کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنے کے لئے ممالک کے مابین اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سی بین الاقوامی شخصیات نے کہا انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور بین الاقوامی برادری کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور دنیا میں امن، ترقی اور امید فراہم ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کثیر الجہتی کے عمل کا مقصد انسانیت کا ہم نصیب معاشرہ قائم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ تصور لگاتار آٹھ سال تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اعلامیے اور برکس رہنماؤں کے اجلاس کے اعلامیے میں لکھا جا چکا ہے اور اس کا بنیادی جوہر اقوام متحدہ کے فیوچر کمپیکٹ میں شامل کیا گیا ہے جو آج کی دنیا میں بڑی اہمیت کا حامل ایک انٹرنیشنل پبلک پراڈکٹ بن چکا ہے ۔