زارا نورعباس اور زاہد احمد کی جوڑی نئے ڈرامہ ''دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی'' میں

جمعہ 29 اگست 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دو مایہ ناز اور باصلاحیت شخصیات، زارا نور عباس اور زاہد احمد، جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل ''دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی'' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اپنی بھرپور اداکاری اور منفرد اسکرین موجودگی کے باعث یہ جوڑی ناظرین کی توجہ کا مرکز بننے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کی ہدایت کاری کی ہے معروف فلم ساز عدنان سرور نے، جنہوں نے اس سے قبل ''شاہ''، ''موٹرسائیکل گرل'' اور ''ایک تھی نگار'' جیسے کامیاب پروجیکٹس دیے۔

اس کی تحریر لکھی ہے ممتاز لکھاری رِدا بلال نے، جنہوں نے حال ہی میں مقبول ڈرامہ ''جانِ جہاں'' تخلیق کیا۔''دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی'' ایک ایسا ڈرامہ ہے جو نہ صرف اپنے جذباتی پہلوؤں سے ناظرین کو متاثر کرے گا بلکہ اس کی کہانی، اداکاری اور پیشکش کے معیار کے اعتبار سے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :