کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

این ڈی ایم اے کاکراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ،یہ خبر درست نہیں ،محکمہ موسمیات

جمعہ 29 اگست 2025 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ستمبر کے پہلے ہفتے تک بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔این ڈی ایم اے نے کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خبر درست نہیں، کراچی سمیت سندھ میں ستمبر کے پہلے ہفتے تک بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ یا بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات جاری کرتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :