
اسٹیٹ بینک نے 2025 کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی-ایس آئی بی)کا تعین کردیا
جمعہ 29 اگست 2025 23:09
(جاری ہے)
ان بہتر تقاضوں کا مقصد نظام کے لحاظ سے اہم بینکوں کی دھچکوں (shocks) کے خلاف لچک کو مزید مضبوط کرنا اور ان کی انتظامِ خطر کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت سالانہ بنیاد پر دو مراحل میں ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مقداری اور معیاری پیمانوں پر ہر سال نمونے کے بینکوں کو شناخت کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں نمونے کے ان بینکوں میں سے ان اداروں کے حجم، باہمی روابط (interconnectedness)، تبادلہ پذیری (substitutability) اور پیچیدگی کو مدِنظر رکھ کر نظامی اسکور معلوم کر کے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کا تعین کیا جاتا ہے۔نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 31 دسمبر 2024 تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ کی ہے۔ جانچ کے مطابق تین بینکوں ، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ ، کو نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک برائے 2025 متعین کیا گیا ہے۔ یہ بینک ڈی -ایس آئی بی فریم ورک میں متعین کردہ نگرانی کی اضافی شرائط پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایکویٹی کی مشترکہ سطحِ اول (Common Equity Tier-1) کے تقاضے پورے کرنے کے پابند ہوں گے جس کا اطلاق 31 مارچ 2026 سے ہوگا:بکٹ ادارے کا نام بکٹ کے لیے اضافی سی ای ٹی ون شرط ڈی نیشنل بینک آف پاکستان 2.5فیصدسی یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ 1.5 فیصدسی حبیب بینک لمیٹڈ 1.5 فیصدعلاوہ ازیں، پاکستان میں کام کرنے والے نظام کے لحاظ سے اہم عالمی بینک (Global-Systemically Important Banks) ملک میں اپنے بہ وزن خطرہ اثاثوں پر اضافی سی ای ٹی- ون سرمایہ اس شرح پر رکھیں گے جو فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ نے ان کے متعلقہ پرنسپل جی ایس آئی بی کے لیے مقرر کیا ہے ۔اسٹیٹ بینک معیشت کی پائیدار نمو میں معاونت اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ڈی-ایس آئی بی کا تعین نگرانی کے فریم ورک کے اہم اجزا میں سے ایک ہے اور یہ اسٹیٹ بینک کی نظامی خطرات کی شناخت اور ان کے تدارک کے حوالے سے فعالیت کو ظاہر کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت میں بند ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے قصور کی طرف بڑھ رہا ہے، جسے محفوظ رکھنے کے لیے موجودہ بند میں حفاظتی شگاف ڈالنا ناگزیر ہوگیا۔ عرفان علی کاٹھیا
-
دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا میں سیلاب گزشتہ تین دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
-
وزیراعظم اورایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
-
پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا
-
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپورانداز میں جاری
-
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
-
رحیم یارخان ، گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 20 سالہ بیٹی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، صدرمملکت نے منظوری دے دی
-
لاہور میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 افراد بے ہوش
-
سندر: شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
-
ماہ ربیع الاوّل شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.