Live Updates

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبہ ناکامی اور تنازعات کا شکار

جمعہ 29 اگست 2025 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RUDA) کا منصوبہ شدید تنازعات اور مشکلات کا شکار ہوگیا۔ یہ منصوبہ 7 اگست 2020ء کو اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا جبکہ تعمیر کا باضابطہ آغاز دسمبر 2022ء میں ہوا۔ افتتاح کے موقع پر دریائے راوی میں کھڑے ہو کر ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی کو نالہ قرار دے کر سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے ذریعے اردگرد کے کسانوں سے زمینیں سستے داموں حاصل کرنے کا عمل شروع کیا۔

منصوبے کی منصوبہ بندی بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر کی گئی جس میں مبینہ طور پر بحریہ ٹائون کے ملک ریاض، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی بھی شامل تھے۔الزام ہے کہ اس منصوبے کا مقصد کسانوں سے زمینیں کم ترین قیمت پر خرید کر انہیں ہائوسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل کر کے کھربوں روپے کا منافع کمانا تھا۔ تاہم منصوبہ آغاز ہی سے تنازعات، قانونی رکاوٹوں اور کسانوں کی مزاحمت کے باعث مشکلات کا شکار رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات