انجمن چشتیہ نظامیہ کے زیراہتمام جامع مسجد الرحمن و مدرسہ نظامیہ فیض القران بستی دریباں سے پانچویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی

جمعہ 29 اگست 2025 19:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل انجمن چشتیہ نظامیہ ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد الرحمن و مدرسہ نظامیہ فیض القران بستی دریباں سے پانچویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدرزاہد بلال قریشی، ریاض نظامی، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ملک عامروینس،محمد تسلیم قریشی،محمد صدیق قریشی، شرافت علی،سردار نوید جراح،مہر جہانزیب ایڈووکیٹ نے کی ۔

قاری عابد کالرو، حسنین رضا، ملک سلیم بچہ، بابا صوفی محمد اسلم، محمد سلیم عطاری، محمد فاروق ، محمد سعید جوئیہ، قاری عمران عطاری، محمد ابراہیم، فیاض شاہ، لائق خان، عظمت خان انکے ہمراہ تھے۔ قائدین نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آگئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے ۔

(جاری ہے)

ہر سال ربیع النور شریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺ اپنے آقا و مولا کی آمد کی خوشیاں منانے لگ جاتے ہیں اور اس سال بھی خوشیاں منانے کیلئے رات دن عظمت مصطفیﷺ کی آمد مرحبا کی صدائے لگائی جارہی ہیں اور پورے جوش وخروش سے ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ریلی بستی دریباں میں مختلف گلیوں بازاروں کا چکر لگا کر واپس جامع مسجد الرحمن پر اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئی۔