کراچی: غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 افراد گرفتار

جمعہ 29 اگست 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) ضلع جنوبی کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف ٹی ایم سی اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن، شہریوں سے مفت پارکنگ کے باوجود فیس وصول کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی شہری شکایات کے بعد کی گئی، جس میں گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ اور اکبر روڈ کو ہدف بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق، تمام مقدمات تھانہ پریڈی میں ٹی ایم سی اور ٹریفک پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مفت پارکنگ زونز میں بھی مافیا زبردستی فیس وصول کر رہا تھا، جس سے عوامی شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا۔حکام کے مطابق، کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور پارکنگ سسٹم کو ضابطے میں لانا ہے۔ مزید گرفتاریاں اور کارروائیاں متوقع ہیں۔