رسالپور خاتون خودکشی کا ڈراپ سین، دوسری شادی کا خواہاں شوہر ہی قاتل نکلا

جمعہ 29 اگست 2025 20:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)تھانہ رسالپور کے علاقہ بارہ خیل خاتون خودکشی کیس کا ڈراپ سین،دوسری شادی کا خواہاں شوہر ہی قاتل نکلا،24گھنٹے سے کم وقت میں شوہر گرفتار،الہ قتل برآمد،مذید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

تھانہ رسالپور کو رپورٹ ہوئی کہ علاقہ بارہ خیل رسالپور میں ایک خاتون مسماة(ش)نے خود کشی کی ہے،ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے اختر نصیر خان SDPOرسالپور کی سربراہی میں ہدایت شاہ خان SHOتھانہ رسالپور،انسپکٹر انور خان OII کو اصل حقائق منظر عام پر لانے اور وجہ مرگ معلوم کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا.تفتیشی ٹیم نے اپنی تفتیش کا آغاز مقتولہ کے شوہر امین اللہ ولد شیر گل ساکن لوئر دیر ثمر باغ نمونڈ حال بارہ خیل کو شک کی بنیاد پر شامل تفتیش کرنے سے کیا۔

دوران انٹاوگیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی عرصہ 7سال قبل مسماة(ش)سے ہوئی تھی جس سے کوئی اولاد نہیں تھی اب چند یوم قبل میں نے دوسری منگنی کی تھی اور عنقریب شادی ہونے والی تھی جس سے میری بیوی ناخوش تھی بس میں نے اس کو قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچایا،آلہ قتل فارنزک جانچ کیلئے بھجوایا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔