Live Updates

سوات،سرکاری کالجوں میں آن لائن داخلے کا وقت ختم، سینکڑوں طلباء محروم داخلے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

جمعہ 29 اگست 2025 20:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سوات میں سرکاری کالجوں میں آن لائن داخلوں کی مقررہ تاریخ ختم ہونے کے باعث سیکڑوں طلبا داخلے سے محروم رہ گئے ہیں، والدین اور طلبا نے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ داخلے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ متاثرہ طلبا کو موقع مل سکے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں میٹرک پاس کرنے والے کئی طلبا مختلف وجوہات کی بنا پر بروقت آن لائن داخلہ نہ کر سکے، جس کے نتیجے میں وہ اب داخلے کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان محروم طلبا میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا بھی شامل ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ چونکہ سوات حالیہ دنوں میں شدید سیلاب سے متاثر ہوا ہے، اس لیے یہاں کے طلبا کو خصوصی رعایت ملنی چاہیے تاکہ ان کا تعلیمی سلسلہ منقطع نہ ہو۔طلبا اور والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں اور آن لائن داخلے کی تاریخ میں توسیع کر کے طلبا کے مستقبل کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ ان کے مطابق تعلیم کے دروازے بند کرنے کے بجائے طلبا کو مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :