بورسٹل انسٹیٹیوٹ کا بچوں کیلئے ڈینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

جمعہ 29 اگست 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرک(SERC) پروجیکٹ برائے چائلڈ پرزنرز دارالامان صوفیہ رضوان کی ہدایت اور روٹری کلب کوسموپولیٹن کے سابق صدر مبشر بٹ کے باہمی تعاون سے بورسٹل انسٹیٹیوٹ کے بچوں کیلئے ڈینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رفیق صدیقی نے بچوں کا معائنہ کیا اور ضروری ادویات تجویز کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں عمران نے بچوں کو دانتوں کی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔کیمپ کے دوران بچوں میں ٹوتھ پیسٹ اور برش بھی تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید عابد، ڈاکٹر دانش شہزاد اور ڈاکٹر صوبیہ بھی شریک ہوئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر SERC کی درخواست پر ڈاکٹر رفیق نے یقین دہانی کرائی کہ بورسٹل انسٹیٹیوٹ کے ڈینٹل یونٹ کو فعال اور مشینری فراہم کی جائے گی اور بچوں کا ہفتہ وار معائنہ باقاعدگی سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :