ڈپلومیٹک اور پاکستان ویٹرنز کے درمیان فٹ بال میچز کل سے ہورہے ہیں

جمعہ 29 اگست 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) یومِ آزادی پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر ڈریم سپورٹس گروپ کی جانب سے نمائشی فٹ بال مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ ہفتہ 30 اگست 2025 کو جناح اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔ پہلا میچ شام 4:30 بجے شروع ہوگا جس میں ڈپلومیٹک ایف سی اور اسلام آباد ویٹرنز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ شام 6:30 بجے کھیلا جائے گا جس میں ڈپلومیٹک اسٹارز اور پاکستان ویٹرنزمیدان میں اتریں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ نمائشی مقابلے کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سفارتکاروں اور پاکستانی عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش ہیں۔ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں، کھیلوں کی معروف شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔