Live Updates

سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، مریم نواز

جمعہ 29 اگست 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ آپ کے گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، سب کے نقصانات کا ازالہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ۔

مویشیوں اور املاک کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگا کر پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائے گا ۔یہ مریم نواز کا وعدہ ہے ۔ خدارا سیلاب کی زد میں آئے علاقوں کے لوگ اس وقت اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات