Live Updates

افغانستان، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ہفتہ 30 اگست 2025 13:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی صدیق اللہ قریشی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے روضات، حسکہ مینه اور چپرہار اضلاع میں سیلاب آیا جس سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی، سڑکوں کے کچھ حصے اور متعدد نہریں بھی تباہ ہوگئیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات