یقین ہے کہ جو کچھ میری قسمت میں لکھا ہے میں ہر حال میں وہ محنت سے حاصل کروں گا

ہفتہ 30 اگست 2025 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں 29 سالہ عامر جمال نے اعتراف کیا کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے پر حیران تھے اور اعلان سے قبل بورڈ کے کسی بھی رکن نے رابطہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جو کچھ میری قسمت میں لکھا ہے میں ہر حال میں وہ محنت سے حاصل کروں گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ نے 19 اگست کو 2025-26 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا جس میں سے اے کیٹیگری ختم کردی گئی۔گزشتہ سال کی کیٹیگری ڈی کے آٹھ کھلاڑی عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے۔اس سال پی سی بی نے 10 کھلاڑیوں کو کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عامر جمال نے اپنے ری ہیب کے دوران پی سی بی کی جانب سے مالی مدد نہ ملنے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے تمام اخراجات خود برداشت کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صائم ایوب اور میں دونوں انگلینڈ میں تھے، وہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے جکہ میں وہاں پر اپنے خرچے پر موجد تھا، میں رقم ظاہر نہیں کرنا چاہتا لیکن میں نے ایک ایک پیسہ خود خرچ کیا، چاہے وہ اسکین، ڈاکٹڑ کی فیس، یا سیشنز کا ہو، سب کچھ میری اپنی جیب سے گیا۔