Live Updates

سرگودھا،ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او چار دن سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود،ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی جاری

ہفتہ 30 اگست 2025 13:57

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر)محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف چار دنوں سے تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور خود ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج بھی دونوں افسران نے بھکھوآلا فلڈ ریلیف کیمپ، مڈھ رانجھا روڈ اور تخت ہزارہ سمیت مختلف متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و بحالی سرگرمیوں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے فیلڈ میں موجود ہیں اور متاثرہ عوام کی فوری بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جائیں۔ ڈی پی او صہیب اشرف نے ریسکیو آپریشن کے دوران سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :