Live Updates

پنجاب سے سیلابی ریلے 5ستمبر تک سندھ پہنچیں گے‘انتظامیہ

گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر نچلے و درمیانے درجے کے سیلاب ہیں‘محکمہ آبپاشی

ہفتہ 30 اگست 2025 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پنجاب کے سیلابی ریلے 5ستمبر سے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوں گے جبکہ این ڈی ایم اے نے 10لاکھ کے سیلابی ریلے کا امکان ظاہر کردیا ہے ۔حکام کے مطابق پنجاب کے بعد سیلابی پانی کا رخ سندھ کی طرف ہے اور5ستمبر کو ریلے سندھ پہنچنے کی پیشگوئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق سیلابی ریلے 5 ستمبر کو گڈو بیراج پہنچیں گے، بیراج انتظامیہ کے مطابق گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے بیراج میں تقریباً 10لاکھ کیوسک تک کا ریلا گزرے گا، گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک حساس حفاظتی پشتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گڈو سے سکھر تک عاقل آگانی بند، قادر پور لوپ بند توڑی اور علی واہن بند حساس ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :