Live Updates

گوجرانوالہ،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 15:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دستِ شفقت رکھتے ہوئے بھرپور اظہارِ ہمدردی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان مشکل لمحات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ انتظامیہ متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :