ٹنڈومحمدخان ،دریائے سندھ میں ملاکاتیار کے مقام سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 15:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) دریائے سندھ میں ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم نوجوان لڑکی کی بہتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ اہل علاقہ نے لاش دیکھ کے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔

(جاری ہے)

ملاکاتیار پولیس نے ساتھ فلاحی تنظیم کے رضاکاروں کی مدد سے لاش کو دریا ءسے نکال کر ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ فلاحی تنظیم کے رضاکاروں کے مطابق دریاء سے ملنے والی لاش ایک نوجوان لڑکی کی ہے جس کی عمر کم و بیش 25 سال ہے اور لڑکی نے لال کلر کا لباس پہن رکھا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :