Live Updates

دریائے سندھ میں ملاکاتیار کے مقام پر سوادو لاکھ کیوسک سیلاب ی ریلا گزر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

ہفتہ 30 اگست 2025 15:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے دریائے سندھ ملاکاتیار کے مقام پر گزرنے والے سیلابی ریلے کا معائنہ کرنے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دریائے سندھ میں ملاکاتیار کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اس وقت دریائے سندھ میں سوا 2 لاکھ کیوسک سے زائد سیلابی ریلا گزر رہا ہے، مکمنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دریاء سے ملحقہ علاقے خالی کروا کر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں ملاکاتیار بند کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، دریاء کے بدھ کا اور بدھ کا ٹکر سمیت دیگر بچاؤ بندوں پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں، محکمہ انہار و ڈسٹرکٹ حکومت کا عملہ ہمہ وقت چاق و چوبند ہے۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ٹنڈومحمدخان میں ملاکاتیار کے مقام سے 6 لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :