مقبوضہ کشمیر میں موسلا دھار بارش سے تباہی، 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

بارش کے نتیجے میں ضلع ریاسی میں 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے،مقامی میڈیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:49

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) مقبوضہ کشمیرمیں موسلادھاربارش کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں شدیدبارش نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں عمارتیں بہہ گئیں اور املاک کوشدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں ضلع ریاسی میں 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب تحصیل راج گڑھ میں بھی گزشتہ رات ہوئی موسلادھار بارش سی4 افرادہلاک ہوگئے ۔