ترکی نے غزہ جنگ کے باعث اسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

ہفتہ 30 اگست 2025 15:49

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے جمعہ کو کہا کہ ترکی نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاجا اسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انقرہ میں غزہ پر ایک خصوصی پارلیمانی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہم نے اسرائیل سے اپنی تجارت مکمل طور پر منقطع کر دی ہے۔ ہم ترکی کے جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ان کے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے۔