عالمی پالیسیوں میں تبدیلی پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری پر مثبت اثر ڈالے گی،صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز

ہفتہ 30 اگست 2025 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ نے کہا کہ عالمی پالیسیوں میں تبدیلی پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری پر مثبت اثر ڈالے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست کے آغاز میں امریکی انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر19 فیصد اور بھارت پر50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگایا ہے، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت آئی ٹی سے وابستہ کمپنیوں کی مکمل سرپرستی کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی اور سروسز کی ایکسپورٹ میں مزید آسانی پیدا کی جائے اور حکومت اپنے وسائل کا رخ آئی ٹی انڈسٹری کی جانب موڑے تا کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان آئی ٹی کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر کمانے کے قابل ہو سکے۔