مبینہ کرپشن ،وزیر محنت سندھ نے سیکرٹری کے تبادلہ کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)وزیر محنت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سیکرٹری محنت رفیق قریشی کے تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرمحنت سندھ شاہد عبد السلام تھہیم نے 4 مارچ 2025 کووزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اراکین کے خدشات آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں ۔

رفیق قریشی نے گورننگ بورڈ کی 32 ویں میٹنگ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے۔رفیق قریشی نے بغیر منظوری کے 800 ملین روپے کرایے کا دفتر حاصل کیا ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رفیق قریشی نے ڈیجٹلائزیشن کا بجٹ 30 ملین تھا جو 350 سے 400 ملین میں دیا ہے ۔ایک ہزار ای بائیکس کا اشتہار دیا بغیر منظوری کے جس کی لاگت 3 ارب روپے سے زائد ہے ۔گورننگ باڈی سمجھتی ہے کہ رفیق قریشی یکطرفہ فیصلے کررہے ہیں ۔رفیق قریشی کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :