سیکورٹی خدشات، جعفر ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافر مشکلات کا شکار

ہفتہ 30 اگست 2025 16:37

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) سیکورٹی خدشات، جعفر ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافر مشکلات کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ٹرین کو کئی گھنٹوں تک جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کھڑا رکھا گیا طویل انتظار اور غیر یقینی صورتحال کے بعد ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو کرایہ واپس کر دیا جس کے بعد مسافر متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوئے مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے باعث روک دیا جاتا ہے جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور انہیں ذہنی و جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعفرایکسپریس کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے ریلوے حکام فوری اقدامات کریں تاکہ مسافروں کو دربدر ہونے سے بچایا جا سکے۔