Live Updates

شورکوٹ،دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے

ہفتہ 30 اگست 2025 18:05

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ،پاک فوج و دیگر تمام ادارے الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر علی الصبح سے سیلابی علاقوں میں موجود ہیں ،سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت کھانے و دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کیلئے ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس فعال ہیں ،میڈیکل ٹیمیں ادویات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک دو لاکھ 66 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلابی پانی متعدد موضع جات میں داخل ہوچکا ہے۔ ضلع کے تمام حفاظتی بند محفوظ ہیں،محکمہ ایریگیشن سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمے حفاظتی بندوں پر مشینری کے ہمراہ الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کھروڑہ باقر،حاجی آباد اور بلوشہابل کا دورہ کرکے حفاظتی بند کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات