سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

یہ کیپ بریڈمین کے 11 بیگی گرین کیپس میں سے واحد بچ جانے والی کیپ ہے

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 47-1946 کی ایشیز سیریز کے دوران سر ڈونلڈ بریڈمین کی پہنی ہوئی ٹوپی آسٹریلیا کے نیشنل میوزیم نے چار لاکھ 38 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی تقریباً آٹھ کروڑ روپے سے زائد) میں خریدی ہے۔یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی پہلی ایشیز سیریز تھی جو آسٹریلیا نے 0-3 سے جیتی تھی۔وزیر ثقافت ٹونی برک کے مطابق ٹوپی کی خریداری آئندہ نسلوں کے لیے قومی تاریخ کو محفوظ کرنے کا حصہ ہے۔یہ کیپ بریڈمین کے 11 بیگی گرین کیپس میں سے واحد بچ جانے والی کیپ ہے۔