Live Updates

uعمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ض*انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ پولیس نے شاہ ریز خان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سرور روڈ پولیس نے ان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ گزشتہ پیشی پر علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو آٹھ مقدمات میں ضمانت ملی تو میرے گھر چھاپہ مار کر بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزدگی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات