Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔سیلاب کی صورتحا ل کے پیش نظر تمام ادارے چوکس

ہفتہ 30 اگست 2025 18:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہائی الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس جوان نشیبی علاقوں کے عوام اور مویشیوں کی محفوظ نقل مکانی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم ریلیف کیمپوں میں متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیاء، طبی سہولیات اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے خصوصی انتظامات ہیں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات