Live Updates

پاور ڈویژن کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی پیشرفت پر رپورٹ جاری

مجموعی طورپر 39گرڈاور 356متاثرہ فیڈرز میں سی152کو مکمل، 202 عارضی بحال کردیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی پیشرفت پر رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے مطابق مجموعی طورپر39گرڈاور356متاثرہ فیڈرز میں سی152کومکمل، 202 عارضی بحال کر دیا گیا،فیصل آباد الیکٹرک کے 17گرڈ اور 53متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کردیاگیا،ملتان الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 67 فیڈرز متاثر ہوئے، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو جائے گا۔پاورڈویژن کے مطابق شمالی وزیرستان کے 2متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال،مکمل بحالی 5ستمبر تک متوقع ہے،ڈسکوز کی فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل بحال کی جائے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات