Live Updates

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا کشمور میں دریائے سندھ کے پشتوں کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 19:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ نے کشمور میں دریائے سندھ کے پشتوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کو سیلاب سے پیش نظر اقدامات اور پشتوں کی مضبوطی سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر سندھ حکومت پوری طرح تیار ہے، تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور پشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :