پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ ، ایمرجنسی وارڈ کی چھت ٹپکنے کے معاملہ کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) -پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے ایمرجنسی وارڈ کی چھت ٹپکنے کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا -پروفیسر طیبہ وسیم نے ایمرجنسی اورمختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کہاکہ ایمرجنسی وارڈز مکمل فعال ہے اور مریضوں کی آسانی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ ایمرجنسی چھت کے رسنے کے باوجود بھی علاج معالجے کی فراہمی جاری ہے۔ پانی ٹپکنے پر سی این ڈبلیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں - ہسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ ہسپتال کے بیرونی حصے میں کھڑا پانی شدید بارش کی وجہ سے کھڑا تھا-سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے نئے نصب شدہ پائپ میں مسائل کی وجہ سے لیکیج ہوئی اور بارشی پانی کے باعث مریضوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔