Live Updates

۷رحیم یارخان ،کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے اسلحہ کی نوک پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دوملازمین کواغواء کرلیا

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

oرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے اسلحہ کی نوک پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دوملازمین کواغواء کرلیا، ایک نے بھاگ کر جان بچالی‘ چند روز قبل اغوائ ہونیوالے مغوی کی بازیابی کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت کا تعاون طلب‘ سیلابی صورتحال پر اغواء کاروں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ شب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دوملازمین 45سالہ عمران اور 65سالہ امجد معمول کے مطابق ایف ایف سی چوک میں واقع اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم اغواء کاروں نے دفتر پر دھاوا بول کر وہاں موجود عمران‘ امجد اور ایک کس گلاب کو اغواء کیا اور کچہ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی تاہم گلاب موقع پاکر بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اغواء کار عمران اورامجد کو لیکر کچہ کے علاقہ فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے کمپنی منیجر محمدواثق کی مدعیت میں نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔اسی طرح چند روز قبل کچہ کے اغواء کاروں نے بندورعباسیاں کے رہائشی آصف جاوید کو اغواء کرنے کے بعد رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے مالیت کا تاوان طلب کیاتھا۔ گذشتہ روز مغوی آصف جاوید کی بھائی کے موبائل فون پر کال موصول ہوئی اوراس نے بتایا کہ اغوائ کار دریا میں سیلابی صورتحال پر اسے پانی میں پھینک کر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں‘ نہ توکھانا دیا جاتا ہے اورنہ ہی نماز کی ادائیگی کا موقع دیاجارہا ہے۔

دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے خشک جگہ نہ بچی ہے‘جلد ازجلد تاوان کی رقم ادا کرکے اسے رہائی دلائی جائے۔ واضح رہے کہ مغوی آصف جاوید کے اغوائ کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف درج کیاگیا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات