پشاور تھانہ چمکنی جاوید مروت کا مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور آئس برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) پشاور ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی ہدایات پر اے ایس پی چمکنی سرکل حامد احسان وڑایچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں امجد، محمد یاسر عرفان، عمران، اشفاق، سلمان اور یوسف شامل ہیں جو غیرقانونی اسلحہ، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول، اور ہزاروں مالیت کی آئس اور شراب برآمد کیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔