Live Updates

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کرکٹ میچ کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق دورے کے دوران سی سی پی او نے اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، روف ٹاپس، ڈرون کیمروں کی نگرانی اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ٹریفک انتظامات اور پارکنگ کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد سمیت پشاور پولیس افسران اور ٹریفک حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ میچ کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سکیورٹی/ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ شہر کی سکیورٹی یقینی بنانے، شائقین کو پرامن ماحول کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تقریباً دو ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات